نوشہرہ ،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ دو افراد جان بحق تین زخمی

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:34

نوشہرہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) .نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ دو افراد جان بحق تین زخمی ہو گئے ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے میں دو خاندانوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی فائرنگ رات کے وقت گھر میں گھس کر کی گئی دو نوں طر ف سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ تین زخمی ہوئے جان بحق ہونے والوں میں ایک خاتون شکیلہ بھی شامل ہے۔ تینوں زخمیوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش باریک بینی سے جاری کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :