ممبئی حملہ کیس،بھارتی تعاون میں تاخیرسے عدالتی عمل سست ہے،پاکستان

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:31

ممبئی حملہ کیس،بھارتی تعاون میں تاخیرسے عدالتی عمل سست ہے،پاکستان

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی دفتر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم پر شک نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ممبئی حملہ کیس میں نامزد ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر رہائی اور بھارتی دفتر خارجہ کے ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کمٹمنٹ پرشک کرنا مناسب نہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نازک مرحلے سے گزر رہ ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقات میں بھارتی تعاون میں تاخیر سے عدالتی عمل سست ہے، پاکستان عدالتی عمل کا احترام کرتا ہے، یقین ہے عدالتی عمل میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے

متعلقہ عنوان :