شمالی وزیرستان،دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ،جوابی کارروائی میں5 ہلاک ہوگئے

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:30

میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ حملہ کر دیا،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز علی الصبح دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ کے خیل کے نواحی علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے تاہم سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،اس کارروائی سکیورٹی فورسز کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

سکیورٹی حکام کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعد م تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے گروپ سے ہے،واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،آخری اطلاعات تک کسی دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی