چین کے صدر کا انیس اپریل کو پاکستان آنے کا امکان ، مہمان صدر کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کا فیصلہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) چین کے صدر کا انیس اپریل کو پاکستان آنے کا امکان ہے، مہمان صدر کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، فضا میں جے ایف سیو نٹین ٹھنڈر طیارے، جب کہ زمین پر پاک افواج کا ٹرپل ون بریگیڈ سیکیورٹی فراہم کرے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر کو دورہ پاکستان کے دوران غیرمعمولی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق چینی صدر کے طیارے کو پاکستانی حدود میں داخل ہوتے آٹھ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے اپنے حصار میں لیں گے اور واپسی پر بھی جے ایف تھنڈر جہاز ہی انھیں پاکستانی حدود تک رخصت کریں گے۔

پاک فوج ائیرپورٹ سے لے کر ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس تک تعنیات رہے گی، معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری راول پنڈی میں تعینات ٹرپل ون بریگیڈ کے سپرد کی گئی ،چینی صدر کے انیس اپریل کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے وہ اکیس اپریل کی شام وطن واپس روانہ ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے چینی صدر کو شکرپڑیاں جانے کی کلیئرنس نہیں دی، روایت کے مطابق مہمان سربراہ مملکت یا حکومت شکرپڑیاں پر یادگاری پودا لگاتے ہیں، ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے چینی صدر کی آمد کی تاریخ کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :