کراچی : مواچھ گوٹھ میں سرکاری اسپتال اور میٹرنٹی ہوم کھنڈر بن گئے، انتظامیہ کا موقف دینے سے انکار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 12:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : مواچھ گوٹھ میں قائم سر کاری اسپتال اور بےنظیر شہید میٹرنٹی ہوم کھنڈر بن گئے . تفصیلات کے مطابق علاقہ میں قریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب رہائشی موجود ہیں جس کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے یہ سر کاری اسپتال بنوایا گیا تھا جو کہ ناکافی سہولیتا کے باعث اب نشہ آور افراد کی آماجگاہ بن گیا ہے.

(جاری ہے)

مذکورہ اسپتال 2009 ء میں شیری رحمان نے بنوایا تھا جس پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی تھی تاہم 50 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال بنیادی سہولتوں کے فقدان کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے.

اس سے متعلق محکمہ صحت سندھ، سندھ حکومت نے کسی قسم کا کوئی بھی موقف دینے سے انکار کر دیا ہے. اسپتال کے کھنڈر میں تبدیل ہونے کے باعث وہاں رہائشی لوگوں کو طبی سہولیات کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

متعلقہ عنوان :