کراچی : دھماکہ خیز مواد رکھنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 11 اپریل 2015 11:45

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .11 اپریل 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی، تفصیلات کے مطابق مجرم سید معروف شاہ کو 2014 ء میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں تھانہ محمود آباد کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا. پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جبکہ مجرم کو سزا کراچی کی سینٹرل جیل میں سنائی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :