Live Updates

پی ٹی آئی کی اسمبلی میں شرکت،افتخار چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:27

پی ٹی آئی کی اسمبلی میں شرکت،افتخار چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی کو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2015ء) سابق چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد اسمبلی میں شرکت پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد ان کی پارلیمنٹ میں کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہاگیاہے کہ مستعفی ہونے کے 40روز تک ایوان میں غیر حاضر رہنے تک استعفی منظور ہو جاتاہے ،پی ٹی آئی کس حیثیت سے اسمبلی میں بیٹھے ہیں؟ ۔انہوں نے خط میں کہاہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 22اگست 2014کو استعفے پیش کیے گئے تھے لیکن تاحال انہو ںنے استعفے واپس لینے کی بھی استدعا نہیں کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات