نوبل پرائز کے بعد ملالہ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:11

نوبل پرائز کے بعد ملالہ کیلئے ایک اور بڑا اعزاز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2015ء) پاکستان کی نو بل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو امریکہ کے خلائی ادارے ناسانے ایک اور بڑااعزاز سے نواز دیاہے ،مریخ اورمشتری کے درمیان دریافت ہونے والے سیارے کا نام ملالہ رکھ دیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے پانچ سال قبل مریخ اور مشتری کے درمیان دریافت ہونے والے 2.5قطر کے سارچے کا نام ملالہ کے نام پر رکھ دیاہے جسے پہلے 316201کا نام دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

سیارہ ملالہ ساڑھے پانچ سال میں اپنے مدار کے گرد اپنا چکر مکمل کر تاہے۔ ناسا سے وابستہ سائنسدان ایمی مینظر نے کہا کہ نئے دریافت ہونے والے سیارے کا نام ملالہ رکھنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ انہوں نے ملالہ سے متعلق میگرین کی سٹوری پڑھی ہیںجس کے بعد احساس ہوا کہ ملالہ اس لائق ہیں کہ ان کے سیارے کو ن کے نام سے منسوب کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جب ان کے ساتھی ڈاکٹر کیری نوگینٹ نے تجویز دی کہ پہلے بھی سارچوں کے نام رکھے گئے اوربہت کم نام کسی کے اعزازمیں رکھے اس لئے نئے دریافت ہونے والے سیارچے کا نام ملالہ کے نام پر رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :