نوشہرہ ، جائیداد کے تنازع پرجھگڑا،2 افرادجاں بحق،تین زخمی

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء )نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ نوشہرہ کے علاقے میں دو خاندانوں میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ ہوئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ رات کے وقت گھر میں گھس کر کی گئی دو نوں طر ف سے ایک ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ تین زخمی ہوئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون شکیلہ بھی شامل تھی۔ تینوں زخمیوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ۔