شمالی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا ،جوابی کاروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:09

دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا سیکوررٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنادیا ،جوابی کاروائی میں پانچ دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ہشتگردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی حملے میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

متعلقہ عنوان :