تربت :شرپسندوں کی فائرنگ سے بیس مزدور جاں بحق

ہفتہ 11 اپریل 2015 11:00

تربت :شرپسندوں کی فائرنگ سے بیس مزدور جاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل2015ء) تربت کے علاقے گوگ دان میں سہراب ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں اور زخمی ہونے والے افرادکو قریبی ہسپتال ڈی ایچ کیوا منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فارئرنگ کا واقعہ رات گئے ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیا ،کمشنر مکران کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے 16مزدوروں کا تعلق صادق آباد سے اور چار کا تعلق حیدر آباد سے ہے ۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے تین مزدورں کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ ایف سی ، پولیس او ر لیویز اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے اور جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے ۔شہر کی تمام چوکیوں اور ناکوں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے 10,10دس لاکھ روپے امداد اور زخمیوں کیلئے 50,50ہزار روپے امداد کا اعلان کردیاہے ۔

متعلقہ عنوان :