ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں، انکے ساتھ مکمل تعاون کرونگی ، ریحا م خان سے ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی
جمعہ 10 اپریل 2015 23:01
اسلا م آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور ماضی میں پشتو فلموں کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور وہ اس حوالے سے انکے ساتھ مکمل تعاون کرینگی ، ریحا م خان سے ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔
وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں ۔ مسرت شاہین نے ریحام خان اور عمران خان سے ملاقات کی تصد یق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریحام پاکستانی فلم انڈسڑی کو سہار ادینے کیلئے فلمیں بنانا چاہتی ہیں اور میں اس حوالے سے انکو مکمل سپورٹ کر وں گی اور ان سے ہونیوالی ملاقات میں فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ہے ۔(جاری ہے)
ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ ریحام خان نے اپنی 2نئی ثقافتی فلموں کیلئے پشتو فلموں کی ہیروین مسرت شاہین سے باقاعدہ ملاقات کی ‘ایک فلم کا نام ”پرچی “فائنل ہو گیا جبکہ ان فلموں کی باقاعدہ شوٹنگ مئی سے شروع ہو گی ۔
ذرائع کے مطابق ریحام خان ابتدا میں دو فلمیں بنائیں گی‘ پہلی فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہو گی دونوں فلمیں اردو اور پشتو میں بنائی جائیں گی جن پر سب ٹائٹل دیگر زبانوں میں ہو گا یہ فلمیں پاکستان کے علاوہ برطانیہ ، فرانس ، جرمنی،دبئی ،افغانستان اور کینیڈا میں بھی نمائش کے لئے پیش جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان نے معاونت کے لئے تحریک مساوات کی چیئرپرسن اور معروف اداکارہ مسرت شاہین سے رابطہ کر کے ان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ہے اس موقع پر چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان بھی موجود تھے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان پاکستان خصوصاً خیبر پختونخوا کا کلچر فلموں میں اجاگر کرنا چاہتی ہیں ۔ شوٹنگ بھی سوات ، مری ایبٹ آباد ،نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں ہو گی ۔فلم کی ہیروئن پاکستانی نژاد برطانیہ کی معروف ماڈل ارمینا خان ہو ں گی جبکہ مصنف عثمان خالد بٹ ہوں گے، عمران کاظمی اور بلال شاہ بھی فلم ٹیم کے اہم اراکین میں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.