وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گوادر میں انتہائی مصروف دن گزارا

جمعہ 10 اپریل 2015 22:49

گواد(راُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گذشتہ روز گوادر میں انتہائی مصروف دن گزارا، جی ڈی اے کی بریفنگ کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کیا، اولڈ گوادر سٹی کی نکاسی آب و ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا، جی ڈی اے کے زیر اہتمام ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا، طلباء سے خطاب اور بہتر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے، طلباء کے نو تعمیر شدہ رہائشی ہاسٹل کا افتتاح کیا اور سکولوں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر گوادر بس ٹرمینل کا تفصیلی معائنہ بھی کیا، جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس گوادر میں کھلی کچہری بھی منعقد کی۔