زندہ قومیں سانحات سے مایوس نہیں ہوتی ، دہشت گردی کا مقابلہ جواں مردی سے کرتی ہے ، کمشنر کراچی
جمعہ 10 اپریل 2015 22:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں سانحات سے مایوس نہیں ہوتی بلکہ دہشت گردی کا مقابلہ جواں مردی سے کرتی ہے اور دہشت گردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچائیں گے ہمارا عزم ہے کے شہر کراچی کو مکمل امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی ساؤتھ کے زیراہتمام استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیدیم ککری گراؤنڈ لیاری میں ڈی ایم سی ساؤتھ شہداء آرمی پبلک اسکول پشاورجونےئر باکسنگ چیمپئین شپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد رئیسی،ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عابد بروہی، جاوید عرب اور کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
کمشنر شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ نوجوان ہماراآنے والا کل ہیں ان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے سرکاری سطح پر شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس ایونٹ کے انعقاد پر میونسپل کمشنر محمد رئیسی ،ڈائریکٹر اسپورٹس آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے کہا کہ ہمارا مقصد اسپورٹس کے ذریعے امن کے پیغام کو عام کرنا ہے اس ضمن میں کھیل کے میدان کا ذریعہ بڑی اہمیت کا حامل ہے پیغام امن ہر شعبہ ء زندگی سے وابستہ تمام افراد تک پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے محمد رئیسی نے اس موقع پر شہداء پشاور کی لازوال قربانیوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے ہم افواج پاکستان کی ہمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں بعد ازاں کھیلے گئے مقابلوں میں 34 کے جی میں محمد ذیشان نے تابش علی کو 2-1 سے، 36 کے جی میں مولا بخش نے سمیر احمد کو 2-1،الیاس نے نبیل کو 3-0 سے،38 کے جی میں نعمت اللہ نے بلال کو 3-0 سے،شاہ زیب نے اعجاز خان کو 2-1،جبکہ 40 کے جی کے مقابلوں میں محمد اسماعیل نے عرفان کو 3-0سے ہرا دیا 42 کے جی میں سمیر نے یاسر شاہ کو 2-1 سے،شیر علی نے رضوان کو 3-0سے شکست دیدی 44 کے جی میں ماجد علی نے ثنااللہ کو 3-0 ، محمد حسین نے ابو ہریرا کو 3-0۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.