وزیراعلیٰ پنجاب کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گھر چوری کے ملزم گرفتار نہ ہونے کی خبر کا نوٹس

ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب،چوری کے ملزم فی الفور گرفتار کئے جائیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت

جمعہ 10 اپریل 2015 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نیشہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے گھر چوری کی واردات کے ملزم گرفتار نہ ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ عظیم گائیک مہدی حسن مرحوم کے گھر ہونے والی چوری کے ملزم فوری گرفتار کئے جائیں اورتاخیر کے ذمہ دارو ں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے-

متعلقہ عنوان :