وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے اور 30 ہزار ملازمین کا روزگار داؤ پر لگانے کے بجائے اس کی تجدید بحالی اور اس میں وسعت پیدا کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کرے،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ
جمعہ 10 اپریل 2015 22:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کراچی کی نجکاری کرنے اور 30- ہزار ملازمین کا روزگار داؤ پر لگانے کے بجائے اس کی ریشن فیڈریشن کے تعاون سے اسکی تجدید بحال اور اس میں وسعت پیدا کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ رشین فیڈریشن کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کا سب کا بڑا پروجیکٹ پاکستان اسٹیل ملز کو روس کے تعاون سے کراچی میں قائم کیا جس نے برملا ملک کی ترقی میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔
وہ جمعہ کووزیراعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ریشن فیڈریشن کے سفیر مسٹر الیکسی وائے ڈیوو قونصل جنرل کے وفد کے ساتھ ملاقات کررہے تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مانا کہ پاکستان اسٹیل مل کراچی کا انتظامی تعلق وفاق سے ہے لیکن ہمیں اس لئے زیادہ تشویش ہے کہ ایک تو وہ کراچی میں قائم ہے دوسرا یہ کہ 30ہزار لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اس منصوبے کی نج کاری کرنا چاہتے ہیں، جن کی پی پی نے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ریشین ماہرین سے استفادہ حاصل کرکے اس کو اقتصادی طور پر فعال بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی کے رشیا کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں اور انہوں نے خود اس وقت کے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ 2011میں ماسکو اور دیگر صوبوں کا دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے نہ صرف ریشین قائدین سے ملاقاتیں کیں اورانہیں کراچی آنے کیلئے مدعو کیا بلکہ ان کے ساتھ کئی مفاہمتی یادداشت نامہ پر دستخط بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ 18- ویں آئینی ترامیم کے بعد اب پاکستان میں صوبے کسی بھی ملک کے ساتھ آزادانہ دوطرفہ تعلقات اور معیشت کے شعبہ میں کوئی بھی معاہدہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور ریشین حکومت اور ان کے کاروباری حلقے ان سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں، جن کیلئے ہم ان کی ہر ممکن مدد کر سکتے ہیں۔اس موقعہ پر ریشین فیڈریشن کے سفیر نے کہا کہ وہ دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری لانے، تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ہی یہاں سندھ کے دورے پر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سندھ کو اقتصادی لحاظ سے نمایاں اہمیت حاصل ہے اور ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں کا سروے کرکے اس میں تعاون بڑھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.