Live Updates

اہلیان کراچی نے جس طرح عمران خان اور ریحام خان کا والہانہ استقبال کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی

جمعہ 10 اپریل 2015 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے صدر علی زیدی نے کہااہلیان کراچی اور خصوصاً حلقہ این اے 246کی عوام نے جس طرح چیئر مین عمران خان اور ریحام خان کا والہانہ استقبال کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ کراچی کے شہری پڑھے لکھے اور با شعور ہیں ، اہلیان کراچی نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

ماضی میں ہر آمر اور ڈکٹیٹر کے خلاف جمہوری تحریک کا آغاز ہمیشہ کراچی شہر سے ہوا ہے ۔ کراچی کے لوگوں کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کلیدی کردار رہا ہے ، یہ باتیں انہوں نے تحریک انصاف میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کی وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسرار عباسی ، ارسلان گھمن، سادیہ آغا، دوا خان صابر، امجد جاہ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سنجے اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ علی زیدی نے مزید کہا چیئر مین عمرا ن خان نڈر اور دلیر قائد ہیں ، تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنے قائد کے نقش قدم پر چل کر دہشت اور خوف کی سیاست کے خاتمے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی دوغلی سیاست گزشتہ روز بے نقاب ہو گئی ایک طرف الطاف حسین تحریک انصاف کی قیادت کو عزیز آباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں تو دوسری طرف ان کے غنڈے تحریک انصاف کے نہتے کار کنان پر حملے کر کے پی ٹی آئی کارکنان کو شدید زخمی کیا جس کی تحریک انصا ف شدید مذمت کرتی ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کے غنڈے اہلیان کراچی کے دلوں سے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی محبت کم نہیں کر سکتی ۔

حلقہ این اے246کی عوام 23اپریل کو گھروں سے نکل کر خوف کی سیاست کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اپنا فرض پورا کریں گے۔ این اے 246میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل کی کامیابی خوف کی سیاست کے تابوت پر آخری کیل ثابت ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات