بیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں، انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود

جمعہ 10 اپریل 2015 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے۔ آفات و سانحات سے نمٹنے کے لیے تربیت کی ضرورت مسلمہ ہے۔ منظم رفاہی سرگرمیوں سے ہی دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں جاسکتے ہیں۔وہ جمعہ کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔

ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے ایف آئی ایف ریسکیو کے انچارج نوید قمر و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں شہر بھرسے رضاکار شریک ہیں۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ورکشاپ کے پہلے روز ریسکیو منجمنٹ پر ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ شرکاء کے لیے عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوسرے اور تیسرے روز فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی منجمنٹ، واٹر ریسکیو، فائر فائٹنگ، شارٹ ٹراما کورس کے علاوہ دیگر موضوعات پر لیکچرز اور عملی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز ہر شہر اور ضلع کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہمارا مطمح نظر انسانیت کی فلاح ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :