تحریک انصاف نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے،مہربان خان
جمعہ 10 اپریل 2015 22:09
پبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہربان خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نوشہرہ میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کوشکست سے دو چار کریگی۔تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مثبت اور عوام کے فلاح کے منصوبے شروع کرنے پر عوام بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی۔
عوام ایزی لوڈ کلچر کی پیدا وار کو مسترد کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل بالو کے عمائدین سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسل بالو شریف کے لیے امیدواروں کے فہرست کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق دور میں ملک اور خاص کر صوبے کو کرپشن کی وجہ سے بے تحاشہ نقصان پہنچایا گیا۔
جس کی وجہ سے صوبے کے تمام ادارے کھوکھلے ہو کر رہ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔ سہ فریقی اتحاد کو ان کے سابق کارکردگی کی وجہ سے شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام خود اپنے لیے نیک کردار اور ایماندار نمائندوں کا انتخاب کریں تاکہ روایتی کرپٹ سیاستدانوں کا قلع قمع ہو سکیں۔ اور صوبے میں ترقی کا عمل جاری رہ سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.