الخدمت فاؤنڈیشن کے منصوبوں سے ہر سال لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں‘سید وسیم اختر

پنجاب سے لاکھوں نئے افراد کو جماعت اسلامی شامل کیاجارہا ہے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 10 اپریل 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ”ہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ“ ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی ترقی ہے، ایچ ایچ آر ڈی کا آرفن سپورٹ پروگرام والد کے سائے سے محروم بچوں کی معاونت اور امداد کے حوالے سے اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کی بنیاد ایک ایسے ماڈل پر استوار ہے جس میں بچوں کو تمام تر سہولیات ان کے اپنے گھر ،ماحول اور اپنے خاندان میں رہتے ہوئے دی جا تی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیتیم اور غریب طالبہ و طالبات میں کتابوں اور سکول بیگز تقسیم کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام الخدمت فاؤنڈ یشن بھی اسی طرح ملک کے گوشے گوشے میں سکول ، کالج ،ہسپتال ایمبولنس سروس ،پینے کا صاف پانی غرض عوامی خدمت کے ہزاروں ایسے منصوبے چلا رہی ہے جس سے ہر سال لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء گزشتہ روزمنصورہ میں رابطہ عوام مہم کا جائزہ اجلاس جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں اب تک صوبہ پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا تفصیلی جائزہ اور آئندہ کے لئے حکمت عملی طے کی گئی۔سیکرٹری جنرل پنجاب نذیر احمد جنجوعہ کے مطابق جماعت اسلامی کی ممبر سازی اور ووٹرسازی مہم کامیابی سے جاری ہے۔پنجاب سے لاکھوں نئے افراد کو جماعت اسلامی شامل کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :