بھارت نے ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے کمزور شواہد پیش کیے: دفتر خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 21:45

بھارت نے ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے کمزور شواہد پیش کیے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) پاکستان دفتر خارجہ نے ممبئی حملہ کیس کے حوالے سے بھارت کو صاف جواب دے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ ممبئی حملہ کیس اس وقت عدالت میں زیر سماعت ہے، بھارت نے اس کیس میں تعاون میں تاخیر کی اور کمزور شواہد پیش کیے جس کے باعث ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی نیت پر شک کرنامناسب نہیں ہے ،پاکستان نازک موڑ پر ہے اور اس نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا ہے ، اس سلسلے میں پاکستان کا عزم کمزور نہیں ہے۔