پنجاب پیرا میڈیکس الا ئنس کے 7رکنی وفدکے ڈی سی او اور پارلیمانی سیکرٹری سے پو لیو مہم کے حوالے سے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات

جمعہ 10 اپریل 2015 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) پنجاب پیرا میڈیکس الا ئنس کے 7رکنی وفدنے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان اور پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر سے پو لیو مہم کے حوالے سے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات کیے۔مذاکرات ٹا ؤن ہال میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

پیرا میڈیکس کے 7رکنی وفد میں چےئر مین پنجاب پیرا میڈیکس الائنس ملک منیر احمد ، وائس چےئر مین پنجاب چو ہدری عبدالغفار، جنرل سیکرٹری پنجاب نا ظم الدین گجر، چےئر مین لا ہور محمد محسن قریشی ، صدر لاہور نوید ملک ،صدر لا ہور ڈویژن سا جد عمر اور جنرل سیکرٹری لاہورمحمد اقبال وڑائچ شامل تھے۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے چےئر مین پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کو پو لیو مہم کے بائیکاٹ کی کال واپس لینے کی درخواست کی جس پر انہوں نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کی کال کو واپس لے لیا اور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کو یقین دہانی کروائی کہ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس پو ری جانفشانی کے ساتھ پو لیو مہم میں حصہ لے گی اور گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :