ڈی سی او لاہورکی تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس تیز کر نے کی ہدایت

جمعہ 10 اپریل 2015 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز کو اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو چیک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔

انہوں نے ٹا ؤنز ایڈمنسٹریٹرز سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علا قوں میں ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو خود ما نیٹر نگ کریں اوران ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دیں ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :