ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر،26 افراد کے خلاف مقدمات درج،37 افراد گرفتار11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 10 اپریل 2015 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 756مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر82 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 96,700 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

26افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر37افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے11 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :