بیٹے کی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ، رحمت اللہ درانی کی والدہ کی کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

جمعہ 10 اپریل 2015 21:01

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) رحمت اللہ درانی کی والدہ بلوچ بی بی نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے یہ بات جمعہ کو کوئٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے رحمت اللہ درانی کو 18فروری پراپرٹی کی دکان میں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

میرے بیٹے کو نعمت اللہ بنگش ، عبدالخالق بابئی ، ثناء اللہ ترین، عزیز اللہ ترین اور میرے بیٹے کی ساس بی بی زبیدہ اور بیوی بیبی صدیقہ نے ملی بھگت سے قتل کردیا ہے۔ قتل میں ملوث ملزمان نے میرے چھوٹے بیٹے حبیب اللہ درانی کو گرفتار کروایا اور میرے رشتہ داروں میں سے حاجی داوٴد شاہ جوکہ میرا چچازاد بھائی اور ان کے دو بیٹوں عبدالہادی اور عبدالرحمان کو ناحق قتل کے الزام میں ملوث کیا ہے۔

(جاری ہے)

میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ بیٹے رحمت اللہ درانی کے قتل میں میرے بیٹے اور میرے رشتہ داروں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ قتل میں ملوث ملزمان کی طرف سے میرے دوسرے بیٹے کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہے۔ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ، گورنر اور صوبائی وزراء سے انصاف کی اپیل کرتی ہو کہ میرے بیٹے کی قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دلائی جائے اور ہماری جان ومال کی تحفظ فراہم کیا جائے ۔