Live Updates

پشاور،جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر لڑنے کی خواہشمند ہے،وقاص چمکنی

جمعہ 10 اپریل 2015 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر لڑنے کی خواہشمند ہے لیکن تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ، کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات میں پی ٹی آئی کیجانب سے اتحاد توڑنے کے فیصلے پر جماعت اسلامی کو افسوس ہوا ہے جمعہ کے روزالمرکز اسلامی پشاور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹر ی خالد وقاص نے کہا کہ ہمارے قابل احترام پی ٹی آئی کے رہنما ؤں کو یہ با ت ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ 2013ءء کے عام انتخابات کو بنیاد بناکر بلدیاتی انتخابات میں نشتوں کی تقسیم نہیں ہوسکتی ، کیونکہ 2015ء کے انتخابات کو خود پی ٹی آئی کی قیادت جعلی اور فراڈ قرار دے چکی ہے اور اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بھی بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات لڑنے کا وسیع تجربہ ہے اور 2001اور2005ء کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلمای کے اُمیدواروں کی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی پچ بالکل مختلف ہوتی ہے اور ہمارے بعض دوستوں کو اس مشکل پچ پر کھیلنے کا تجربہ نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات