پشاور،صوبہ بھر میں ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈاسٹرائیک آپریشن

غیر قانونی طور پر مقیم 45افغان باشندوں اور649 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 45افغان باشندوں اور649 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 25 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے294 کارتوس برآمدکیے۔

جبکہ اپریشن کے دوران645گھروں اور 282ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔

(جاری ہے)

اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف19 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں187 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران436مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے13عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے249عدد کارتوس برامد کی گئی۔ اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم45افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے19مقدمات درج کئے گئے۔ لاؤڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعمال پر 6 افرادکو گرفتار کرکے اور 6لاؤڈ سپیکروں کو قبضے میں لیکر6مقدمات درج کر لئے گئے۔ صوبہ بھرمیں955 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔

متعلقہ عنوان :