لاہور ‘ جنوبی چھاؤنی کے گاؤں گوہاوامیں 4سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو دیہاتوں نے رنگ ہاتھوں پکڑلیا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:51

لاہور ‘ جنوبی چھاؤنی کے گاؤں گوہاوامیں 4سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) صو بائی درالحکو مت کے علاقہ جنوبی چھاؤنی کے گاؤں گوہاوامیں 4سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ملزم کو دیہاتوں نے رنگ ہاتھوں پکڑلیا ‘ چھترول کے بعد ملزم کو پو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ پو لیس تھانہ جنوبی چھاؤنی نے متاثرہ بچی کے والد ظفر اقبال کی درخواست پر باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ جنوبی چھانی کے نواحی گاؤں گوہاواکے رہائشی محنت کش ظفر اقبال کی بیٹی گزشتہ روز اپنی والدہ سے پیسے لے کر اپنے گھر کی قر یبی دکان سے چیز لینے کے لئے گئی توگاؤں کے رہائشی اور اسکی گلی میں رہائش پذیر نوجوان وسیم بچی کو ورغلا کر اپنی قر یبی حویلی میں لے گیا جہاں اسکو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر متاثرہ بچی نے چیخ و پکارشروع کر دی جس پر متاثرہ بچی کے والداور گاؤں کے دیگر لوگ موقعہ پرپہنچ گئے اور ملزم وسیم کو پکڑ لیا اور اسکی گاؤں میں سر عام چھترول شروع کر دی جسکے بعد پو لیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم وسیم کو پو لیس کے حوالے کر دیا جبکہ تھانہ جنوبی چھاؤنی نے متاثرہ بچی کے والد ظفر اقبال کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :