وزیراعلی کی طرف سے ایم پی اے کنول نعمان نے لاہور کی رہائشی کو علاج کیلئے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کا چیک دیا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہاز شریف کی طرف سے ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے لاہور کی رہائشی کینسر کی مریضہ مستماة نجمہ اجمل کو علاج معالجہ کے لئے ایک لاکھ60 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ لاہور کی رہائشی مسماة نجمہ اجمل نے وزیراعلی محمد شہاز شریف کو درخواست دی کہ وہ کینسر کی مریضہ ہے اور غریب ہونے کی وجہ سے وہ علاج نہیں کرواسکتی۔

جس پر کارروائی کرتے ہوئے وزیراعلی نے ڈی سی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ڈی سی او لاہور اور انمول ہسپتال کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مسماة نجمہ اجمل کو علاج کے لئے ایک لاکھ60 ہزار روپے کا چیک جاری کیااور آج ممبر صوبائی اسمبلی کنول نعمان نے مسماة نجمہ اجمل کو کینسر کے علاج کے لئے مالی امداد کا چیک دیا۔

متعلقہ عنوان :