سندھ نیشنل پارٹی انتخابی دھاندلیوں پر جوڈیشنل کمیشن میں شواہد سمیت پیش ہوگی

جمعہ 10 اپریل 2015 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی نے سندھ بھر میں الیکشن 2013ء میں ہونے والی دھاندلیوں کے ثبوت اور شواہد جوڈیشنل کمیشن میں پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی، مرکزی قائدین کارکنان کے ہمراہ جوڈیشنل کمیشن میں شواہد پیش کرینگے،جوڈیشل کمیشن میں فریق بنے کی درخواست بھی دائر کی جائے گی،سندھ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا ہے،سندھ نیشنل پارٹی کے چےئرمین امیربھنبھرو، مرکزی رہنماء اشرف نوناری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ نیشنل پارٹی نے 2013ء کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھاتاہم پارٹی کے الیکشن سیل نے سندھ بھر کی تمام پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کی تھی،کراچی ، حیدرآباد،ہالا،سکھر،جامشورو،بدین ، ٹھٹھہ،لاڑکانہ خیرپور،نوابشاہ سمیت سندھ بھر میں پی پی پی اور متحدہ نے دھاندلی کرکے عوامی مینڈیٹ چوری کیا،شہری اور دیہی پولنگ اسٹیشن پر بدمعاشوں،ڈاکوں اور مسلح افراد کے ذریعے قبضے گئے،سندھ میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پریذائیڈنگ آفیسرزامیدواروں کی مرضی کے تعینات کئے گئے تھے،سندھ میں اگر الیکشن شفاف ہوتا توبڑے بڑے سومنات کے بت منہ کے بل منہدم ہوجاتے،سندھ میں 80حلقوں کے نتائج آخری وقت میں تبدیل کئے گئے ،آج سندھ سے منتخب قومی وصوبائی اسمبلی کے 98فیصد ایم پی ایز اور ایم این ایز جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اسمبلی میں بیٹھے ہیں،جوکہ ایوان بالا کی توہین ہے،انہوں نے کہاکہ جولوگ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں ان کا مقصدلوٹ مارہوتا ہے،سندھ نیشنل پارٹی الیکشن2013ء کی دھاندلیوں کے اہم شواہد دستاویزات کی صورت میں جوڈیشنل کمیشن کو دے گی،اور سندھ کے مختلف حلقوں میں ہونے والی دھاندلیوں پر وائٹ پیپر بھی جاری کرے گی،اور وہ وائٹ پیپر،پمفلٹ،پوسٹر،اور تشہری کی صورت میں عوام تک پہنچائے گی،انہوں نے کہا کہ اگر2013کا الیکشن صاف اور شفاف ہوتا تو آج ایک بھی جاگیردار،وڈیرہ،اور سیاسی دہشتگردایوان بالا میں موجود نہیں ہوتا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ 246کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :