ہری پور، پی ٹی سی انتخابات مکمل ، اشرف اعوا ن چیئرمین منتخب

جمعہ 10 اپریل 2015 20:37

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جی ایم ایس نمبر4ہری پورکی پی ٹی سی کے انتخابات مکمل ، اشرف اعوا ن چیئرمین جب کہ سعید الرحمان ، جہانزیب خان و دیگر ممبران منتخب،سابق چئیرمین پی ٹی سی امجدزبیرخان اوران کی ٹیم کوادارہ کے سربراہ و سٹاف کا خراج تحسین۔

(جاری ہے)

، ضلعی تعلیمی افسر ظفر ارباب عباسی کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ مڈل سکول نمبر4ہریپور میں پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ممبران کے انتخاب کے سلسلے میں والدین کا اہم اجلاس سکول کے ہال میں منعقد ہوا جلاس کے ایجنڈے کے مطابق سکول کے ہیڈ ماسٹر اور سیکرٹری پی ٹی سی سرفراز خان نے اجلاس کے شرکاء کو پی ٹی سی کی آمدن اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی سی امجد زبیر خان اور ان کے ساتھی ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا سیکرٹری پی ٹی سی نے والدین کوبتایا کہ سٹی مڈل سکول غیر ترقیاتی بنیادوں پر جون 2012میں قائم ہوا لیکن تاحال کمرے نہیں دیے گئے موجودہ حالات میں مڈل سکول نمبر4کو پرائمری سکول نمبر2مین بازار منتقل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، سکول منتقلی کی صورت میں نئے سکول میں بہتر تعلیمی ماحول قائم کرنے میں مدد ملے گی پی ٹی سی کے ارکان نے تمام تر اختیار سکول انتظامیہ کو دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر کثرت رائے سے محمد اشرف اعوان کو آئندہ تین سال کے لیے پی ٹی سی کا چیئرمین جہانزیب خان ، سعید الرحمان اور دیگر کو ممبر منتخب کر لیا گیا اس موقع پر پی ٹی سی کے چیئرمین ، ارکان اور سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول کے تمام تر مسائل کو مل جل کر حل کیاجائے گا اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ سے بھر پور تعاون کیا جائے گا ۔