صوبائی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علیکی چیف پیسکوسے ملاقات ، حلقہ کے مسائل سے آگاہ کیا
جمعہ 10 اپریل 2015 20:37
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جمعہ کے روز پشاور میں چیف پیسکوحسن رضافاضل سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ پی کے 82-سوات کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر بجلی کے لئے پانچ کروڑ روپے کی رقوم بھی جمع کروائیں اور حلقہ کے لئے بجلی کے70ٹرانسفارمر،400 بجلی کے ایچ ۔
ٹی۔ایل۔ٹی۔ پول اور کیبل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر انہوں نے حلقہ کے عوام کو درپیش تمام مسائل سے متعلق چیف پیسکو کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ چیف پیسکو نے ان مسائل کے حل کرنے کا وعدہ کیا۔جبکہ بجلی سے متعلق ہونے والے دیر اور مالاکنڈ کے عمائدین کے جرگہ کے فیصلوں پر بھی بحث ہوئی جن کے مطابق جب تک چکدرہ گرڈسٹیشن میں 40 ایم۔(جاری ہے)
ای۔
اے۔ پاور ٹرانسفارمر نہیں لگے گا اس وقت تک بجلی کے فیڈر پر کام نہیں ہوگا ۔ڈاکٹر امجد علی نے اس سلسلے میں چیف پیسکو سے چکدرہ گرڈ سٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی جلد تنصیب کیلئے بھی کہا۔ انہوں یونین کونسل شموزئی کے عوام کو یہ خوشخبری سنائی کہ آنے والے گرمیوں کے موسم میں بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی کوششوں سے مختصر عرصہ میں شموزئی فیڈر کی تنصیب اور274پول لگائے گئے ہیں اور ان پر کیبل بچھانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے اور اس منصوبے کو رمضان کے مہینے کے دوران علاقے کے غریب عوام کے ساتھ رات کو سحری تک کھڑے رہ کراپنی نگرانی میں انہوں نے مکمل کروایا ہے۔لیکن اب کچھ مفاد پر ست عناصر اپنے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کے لئے اس فیڈرز کو مکمل کرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ جو کہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔ حالانکہ شموزئی کے تمام عوام کو معلوم ہے کہ جب اس فیڈر کے منصوبے پر کام ہو رہا تھا تویہ مفا پرست لوگ اس کی مخالفت کرد رہے تھے اور مذاق اڑا رہے تھے انہوں نے ایک لمحہ کے لئے بھی اس منصوبے میں غریب عوام کا ساتھ نہیں دیا لیکن مکمل ہونے کے بعد اب اپنے نمبر بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو حقیقت کا علم ہے وہ باشعور ہیں اور جانتے ہیں کہ کون زیادہ ان کا مخلص ہے اس لئے وہ ان نام نہاد مفاد پرستوں کے جھوٹے لزامات اور وعدوں پر یقین نہیں کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ان لوگوں اور جماعتوں کو کامیاب کریں گے جو عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.