صوبے میں نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کیلئے بہترین کوشش ہے جس سے عوام کو درپیش بنیادی مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں گے
جمعہ 10 اپریل 2015 20:35
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا ء کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ وفنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا متعارف کرانے والا نیا بلدیاتی نظام نچلی سطح تک اقتدار کی منتقلی کیلئے ایک بہترین کوشش ہے جس سے عوام کو درپیش بنیادی مسائل اچھی طرح حل ہو سکیں گے۔
پچھلے ادوار کی بلدیاتی حکومتیں اتنی طاقتور اور فعال نہیں تھیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی متعارف کردہ نئی حکومتوں میں 30 فیصد ترقیاتی منصوبوں کی رقوم بلدیاتی حکومتیں ہی خرچ کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں پی کے 72 بنوں سے آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتحابات میں جنوبی اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی اور عوام انتہائی جوش و خروش سے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایکشن لڑ نے کیلئے ٹکٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بنوں اور دیگر جنوبی اضلاع کے عوام ہماری صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بنوں میں PK 72 کو تحصیل کا درجہ دینا علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ پاکستان تحریک انصاف نے پورا کیا حالانکہ پچھلے ادوار میں صوبے کا ایک وزیر اعلیٰ بھی اس علاقے سے تھا مگر ان سے عوام کا یہ مطالبہ حل نہ ہو سکا ۔معاون خصوصی شاہ محمد وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں پارٹی کے مرکزی قائد عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا دورہ بنوں ایک تاریخی دورہ تھا اور اس میں علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ تاریخ کے سنہرے اوراق میں لکھے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.