شانگلہ مسلم لیگ کے ضلعی رہنماء انتخاب عالم لیلونئی ضلع کونسل کیلئے امیدوار نامزد

جمعہ 10 اپریل 2015 20:35

ا لپوری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) شانگلہ پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی رہنماء انتخاب عالم کو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے لیلونئی ضلع کونسل کیلئے امیدوار نامزد کر دیا گیا اس سلسلے میں ان کے رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے مسلم لیگی ورکروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مسلم لیگ کے ضلعی قائدین اور ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ کیلئے انتخاب عالم اور ان کے خاندان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں جو کہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ان کے خاندان نے ہمیشہ کھٹن اور مشکل وقت میں مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے انہوں نے ورکروں کی حقوق کی جنگ لڑی ہے مقررین نے کہا کہ شانگلہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور ا نجینئر امیر مقام کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت ترقی کی راہ پر گامزن ہے مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 30مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کی حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور اتخابی مہم چلائی جائے گی اور انشاء اللہ کامیابی ہماری ہی ہوگی پارٹی ورکروں نے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے انتخاب عالم کو لیلونئی سے ضلع کونسل کیلئے امیدوار نامزد کر دیا گیا اور تحصیل ، ویلج کو نسلوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگی کیلئے انہیں مکمل اختیار دے دیا گیا۔