کیپیٹل سٹی پو لیس پشاور نے 3رکنی رہزن اور ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا، مسروقہ رقم اور دو مو با ئل بر آمد

جمعہ 10 اپریل 2015 20:32

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) کیپیٹل سٹی پو لیس پشاور نے 3رکنی رہزن اور ڈکیت گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور دو مو با ئل بر آمد کر لی۔ تفصیلات کے مطا بق مدعی آ صف آفریدی ولد سید خان آفریدی سکنہ کو ہا ٹ روڈ نے تھا نہ آغہ میر جا نی شاہ میں رپور ٹ کی کہ میں رحمان با با قبرستان تدفین کے لئے گیا تھا اور واپس آرہا تھا کہ راستے میں 3رہزنو ں نے مجھ سے 45ہزار روپے اور دو عدد مو با ئیل فو ن اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

افسران بالا نے واقع کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی محمد افضل کی زیر قیادت ڈی ایس پی سبرب روخانزیب خان اور SHOآغا میر جا نی شاہ سبزعلی خان ،اڈیشنل SHOعمر خان بمعہ دیگر نفری پو لیس ٹیم نے سائینسی خطو ط پر دن رات محنت کر کے ملزمان تک رسائی حا صل کی اوررہزن و ڈکیت گروہ عمران ولد میا ں گل ،سمیع اللہ ولد ولی خان ،شیراز ولد شاہ گل ساکنان بنچ کٹہ چو ک کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی مسرو قہ رقم اور دو عدد مو با ئیل سیٹ بر آمد کر کے ملزما ن سے مزید انکشا فات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :