وکلاء برادری سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں بھر پور اور کلیدی کردار ادا کرے،سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اسد قیصر

جمعہ 10 اپریل 2015 20:27

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اسد قیصرنے وکلاء برادری پر زور دیا ہے کہ وہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور اور کلیدی کردار ادا کریں۔وہ سپیکر چیمبر میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر ولایت خان آف مانکی کی زیر قیادت وکلاء برادری کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے وفد میں اعجاز انور نائب صدر تور ڈھیر‘ تنویر شہزاد جنرل سیکرٹری یار حسین‘ اعزاز علی شاہ ایڈووکیٹ اسماعیلہ اور سید نور حسین ایڈووکیٹ تورڈھیر شامل تھے۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے ضمن میں وکلاء برادری پر انتہائی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور اس بارے میں وکلاء برادری کو اپنے حصے کا کام پورے صدق دل سے انجام دینا چاہئے سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں متعلقہ فریقین کی نظریں وکلاء برادری پر ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے کا ایک انتہائی حساس اور ذمہ دار طبقہ ہے جو اپنی مشکلات و مسائل سے قطع نظرعام لوگوں کی داد رسی میں مصروف ہے اور ان کا عوام سے براہ راست رابطہ اور تعلق ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے سپیکر اسد قیصر کو بعض مسائل سے بھی آگاہ کیا جنہیں سپیکر صوبائی اسمبلی نے پوری ہمدردی اور غور سے سنا وفد نے سپیکر صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی معروضات کو کو غور سے سنا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :