گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،ڈاکٹرسکندر میندھرو
جمعہ 10 اپریل 2015 20:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ گندم کے کاشت کاروں کے مسائل حل کرنے اور گندم خریدنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔یہ یقین دہانی جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندر میندھرو نے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن مہتاب اکبر شاہ راشدی کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 7اپریل تک صوبے میں 398مراکز قائم کردیئے ہیں ۔اب تک 33453ملین ٹن گندم خرید جاچکی ہے ۔گزشتہ سال اسی عرصے میں 46000ملین ٹن گندم خریدی گئی تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کا بحران اس لیے پیدا ہوا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ نے سمیت دیگر صوبوں سے پوچھے بغیر یوکرین سے 7لاکھ ٹن گندم درآمد کرلی اور یہ ساری گندم سندھ میں استعمال کی گئی ۔
ہمارے ذخائر میں موجود گندم استعمال نہ ہوسکی ۔اس کے باوجود سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریب کاشت کاروں سے گندم خریدے ۔ہم حتیٰ المقدور یہ کوشش کریں گے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ باردانہ نہ ملنے سے کاشت کاروں کو تکلیف ہورہی ہے ۔اس حوالے سے بھی شکایات کو دور کیا جائے گا ۔وزیر خوراک خود سندھ کے مختلف اضلاع میں جاکر خریداری کے عمل کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.