سندھ ہاوٴس اسلام آباد کے کچھ کمروں پر بعض جج صاحبان نے قبضہ کیا ہوا ہے ،شرجیل انعام میمن
کمرے بہت محدود ہیں، قانون سب کیلئے برابر ہے، کمروں کو تالے لگا کر بند نہیں کرنا چاہئے، قبضے خالی کرانے کیلئے تین تین نوٹسز جاری کئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات پر جواب
جمعہ 10 اپریل 2015 20:15
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ ہاوٴس اسلام آباد کے کچھ کمروں پر بعض جج صاحبان نے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ ان کمروں کو دو دو مہینے کے لیے تالا لگا کر چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران کہی ۔
شرجیل انعام میمن نے کہاکہ کافی کمروں پر جج صاحبان کا قبضہ ہے ۔ وہ اسلام آباد میں نہیں ہوتے تو کمرے کو تالا لگا کر چلے آتے ہیں ۔ کمرے محدود ہیں ۔ قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ کمروں کو تالے لگا کر بند نہیں کرنا چاہئے ۔یہ کمرے خالی کرائے جائیں ۔ اسپیکر نے شرجیل انعام میمن سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ وزیر ورکس اینڈ سروسز میر ہزار خان کو توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.