حکومت یمن جنگ کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرے،خورشید شاہ

جمعہ 10 اپریل 2015 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) قومی ا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت یمن جنگ کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرے ضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑے تھے سعودی عرب پر کوئی مشکل آئی تو پاکستان ضرور ساتھ دیگا حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے جاوید ہاشمی کا استعفیٰ منظور کرلیا گیادباؤ کی وجہ سے پی ٹی آئی کے ارکان اکیلے سپیکر کے پاس نہیں گئے جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکے دوران اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑے تھے اگر سعودی عرب پر پھر کوئی مشکل آئی تو پاکستان ضرورساتھ دے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی کہا تھا کہ یہ آر اوز کا الیکشن ہے،انتخابی اصلاحات پر کام کیا جائے تاکہ آئندہ الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو پانچ سال مکمل کرنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے استعفیٰ دیا تو اسپیکر نے اسے منظور کر لیا، تحریک انصاف کے اراکین پر دباؤ تھا اس لئے وہ اکیلے سپیکر کے پاس نہیں گئے۔

متعلقہ عنوان :