اہلسنّت و جماعت پاکستان کے تحت کل ملک بھر میں یومِ صدیق اکبر عقیدت و احتر ام کے ساتھ منایاجائے گا

جمعہ 10 اپریل 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) اہلسنت و جماعت پاکستان کے زیر اہتمام کل بروز اتوار22جمادی الثانی ملک بھر میں خلیفہ اول امیر المومنین سیدنا صدیق اکبر صکا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا جبکہ کراچی میں د وپہر 02:00بجے علمائے اہلسنت و قائدین اہلسنت کی قیادت میں محمد شاہ دولہا سبزواری مزار کھارادر سے ایک عظیم الشان سالار صحابہ صدیق اکبر موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی، جس میں سربراہ اہلسنت و جماعت پاکستان مفتی عابد مبارک قادری، علامہ سید مظفر حسین شاہ، شبیر ابو طالب (جے یو پی نورانی)، چیئرمین سنی الائنس پاکستان صاحبزادہ اظہر رضا، پیر سید سلطان شاہ، عالمی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ ، مفتی غلام دستگیر قادری، علامہ رضی حسینی ودیگر علمائے کرام خطابات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :