ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پیارولوند پولیس کا مقامی زمیندارکے گوٹھ پر چھاپہ مبینہ طور پر زمیندار کی قید میں موجود 53ہاری بازیاب

جمعہ 10 اپریل 2015 19:58

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر پیارولوند پولیس کا مقامی زمیندارکے گوٹھ پر چھاپہ مبینہ طور پر زمیندار کی قید میں موجود 53ہاری بازیاب جن میں25 مرد،13 خواتین اور 15بچے شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے کالو کولہی نامی شخص نے ایڈیشنل سیشن جج ٹنڈوالہ یار کو درخواست دی کہ اس کے خاندان والوں کو مقامی زمیندار نے اپنی نجی جیل میں قید کر رکھا ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے پیارولوند پولیس کو حکم دیا کہ فوری طور پر مذکورہ زمیندار کے خلاف کاروائی کر کے وہاں قید 53 ہاریوں کو بازیاب کروائے جس پر پیارولوند پولیس کے ایس ایچ او محمد امین جونیجو نے پولیس کی بھاری نفری کیہمراہ گوٹھ عباس قائم خانی میں کاروائی کر کے وہاں مبینہ طور پر موجود 13 خواتین، 15بچے سمیت53 افراد کو بازیاب کر والیا بازیاب ہونے والے ہاریوں میں مکیش کولہی ، تلسی ، جانو، دیالو، اشوک ، جامن ، جندر، وکرم ،پرکاش، پریم ، نانجی ،سنیل ،سترام ،کرمن ، مئو، دھرم ، شریمتی جمنی ، شریمتی امبا،شریمتی لاڈو، شریمتی انیتا ، شریمتی گنگا رام،شریمتی میرا ،شریمتی رام دیوی ،سمیت دیگر خواتین مرد اور بچے شامل ہیں جن کو بازیاب کروایا گیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پیارولوند محمد امین جونیجو نے بتایا کہ ہم نے کورٹ کے حکم پر مذکورہ کاروائی کی ہے اور وہاں کوئی نجی جیل نہیں تھی یہ لوگ ایک جگہ پر رہائش پزیر تھے۔

متعلقہ عنوان :