مہدی حسن کے ایوارڈ اوردیگرزیر استعمال اشیا ء چوری ہونے پر مرحوم گلوکار کی بہو نے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 10 اپریل 2015 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) صدارتی ایوارڈ یا فتہ گلوکار مہدی حسن کے ایوارڈ اوردیگرزیر استعمال اشیا ء چوری ہونے پر مرحوم گلوکار کی بہو نے چوری کے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

مہدی حسن کی بہو عمائمہ عارف کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ کراچی سے اپنے سسر مہدی حسن کے تمام ایوارڈزاور ہارمونیم میوزم میں رکھنے کے لئے لاہور لائی تھیں اور اس دوران انہوں نے لٹن روڈ کے علاقے میں ایک گھر کرائے پر لیکر سامان رکھا تاہم 20مارچ کوسارا سامان چوری ہوگیا ۔

واقعے کی ایف آئی آر تھانہ لٹن روڈ میں درج کرادی گئی لیکن ابھی تک مقدمے میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ۔وکیل نے بتایا کہ مہدی حسن کے ایوارڈز چوری ہونا لمحہ فکریہ ہے جبکہ ملزمان کی جانب سے عمائمہ کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔