عوام کوچمکتی سڑکیں نہیں صحت ،صاف پانی اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتیں چاہئیں‘ لاہور ہائیکورٹ

سرکاری ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے ، سیفٹی آفیسر ز کی تعیناتی کیلئے اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب

جمعہ 10 اپریل 2015 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے اور سیفٹی آفیسر زتعینات کرنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب سے 25مئی تک اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2012ء میں سروسزہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچے جاں بحق ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔

سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 97سرکاری ہسپتال میں آگ بجھانے کے آلات اورسیفٹی آفیسرزکی موجودگی کویقینی بنایاجارہاہے ۔فاضل عدالت نے قراردیاکہ عوام کوچمکتی سڑکیں نہیں صحت ،صاف پانی اورتعلیم جیسی بنیادی سہولتیں چاہئیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری سے اقدامات پرعملدرآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25مئی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :