دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر بھرپور عملدآمد کیا جائے : آرمی چیف

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 19:35

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کہا گیاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر بھرپورعملدرآمد کرتے ہوئےدہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج سے وصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔

کانفرنس میں اندرونی و بیرونی خطرات اور پیشہ وارانہ امور سمیت یمن اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آرمی چیف کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز ’’ضرب عضب‘‘ اور’’خیبر‘‘ پر بریفنگ دی گئی جس پر ان کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے سے خطے پر شدیدمنفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :