پاکستان افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کی مخالفت سے گریز کرے‘ امریکی ماہر

جمعہ 10 اپریل 2015 19:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جنوبی ایشیائی امور بارے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان پر واضح کردینا چاہیے کہ افغان استحکام کیلئے بھارتی تعاون مذکورہ ملک کے مفادات کیلئے خطرے کا باعث نہیں ہوگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی خارجہ تعلقات کونسل میں جنوبی ایشیائی امور کی ایک ماہر عالیساعائرس نے اپنی نئی پالیسی میمو میں بتایا کہ امریکہ افغانستان سے انخلاء کرے یا نہ کرے اسے ملک میں بھارت کے اقتصادی تجارتی اور سیاسی تعاون کی حمایت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد ایسا ممکن ہے کہ پاکستان کابل میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کی مخالفت کرے تاہم امریکہ کو پاکستان پر واضح کرنا چاہیے کہ بھارت اس صورت میں پاکستانی مفادات کیلئے ہرگز خطرہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے بھارت کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حقیقت کا بھی ادراک کرنا چاہیے کہ بھارت اور اسلام آباد کی مشترکہ کوششیں نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کے استحکام کیلئے بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :