یکم جولائی سے این ٹی این نمبرز ختم کردیے جائیں گے : وزیر خزانہ اسحاق ڈار

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 19:22

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے این ٹی این نمبرز کو ختم کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ہاوَس میں ٹیکس ڈائریکٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جنرل اور پارلیمنٹیر ینز کی ٹیکس ڈائریکٹریوں کی تفصیلات آن لائن فراہم کردی گئی ہیں، ٹیکس ادا کرنے والوں کی کل تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ماضی میں کئی معاملات شفاف طریقے سے طے نہیں ہوئے تاہم اب ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ حکومت نے انتھک محنت سے 3 سال کا کام ایک سال میں مکمل کیا ہے، ن لیگ کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث سستے قرضوں کی فراہمی ممکن ہو پائی ہے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مالی خسارے کو 4 فیصد پر لے آئی گی، ملک میں بینکنک کا شعبہ مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :