لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے چھ قیدیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف

قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جاسکتا ہے،وکیل

جمعہ 10 اپریل 2015 19:19

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے چھ قیدیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے چھ قیدیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ‘ قیدیوں کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہیں ماورائے عدالت قتل کیا جاسکتا ہے لاہور ہائی کورٹ میں کوٹ لکھپت جیل سے چھ قیدیوں کے پراسرار طور پر غائب ہونے پر درخواست دائر کی گئی ہے جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاپتہ قیدیوں میں قاری عارف محمود نے عبدالرؤف ‘ صابر شاہ‘ ہاشم ‘ عبداللہ ‘ شیخ فرحان اور رفیع اللہ شامل ہیں لاپتہ قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان سے بتایا جارہا ہے قیدیوں کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں جیل سے غائب کردیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ انہیں ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :