جنوبی افریقہ‘ دادا نے چار سالہ پوتے سمیت خود کو نذر آتش کرردیا

جمعہ 10 اپریل 2015 19:19

جوھانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) جنوبی افریقہ میں دادا نے اپنے چار سالہ پوتے سمیت کار میں خود کو نظر آتش کرکے خود کشی کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آزاد ویلی کے رہائشی شوان مائیکلی نے پہلے اپنے بہو اور بیٹے کو گھر سے باہر بھیجا اور اس کے بعد اپنے پوتے کو کار میں لے گیا جہاں اس نے خود کو آگ لگا دی۔ کار بھی آگ کی ذد میں آنے کے باعث سیوان مائیکلی کا پوتا بھی اس میں ہلاک ہوگیا۔