ایچ بی ایل کے آئی پی اوز کی زبردست پذیرائی

جمعہ 10 اپریل 2015 19:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) ایچ بی ایل کے آئی پی اوز کی زبردست پذیرائی ، شئیرز بک بلڈنگ کے پہلے دو دن میں ہی اوور سبسکرائب ہوگئے،حکومت ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ بی ایل میں بیالیس فیصد حصص یعنی ساٹھ کروڑ تیرانوے لاکھ شیئرز کی مالیت رکھتی ہے اور کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایک سو چھیاسٹھ روپے فی شیئر کے حساب سے اپنے ملکیتی شیئرز کو دو مرحلوں میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تین دن کی بک بلڈنگ کے ذریعے ساٹھ کروڑ آمدن کی توقع کی جارہی تھی جبکہ صرف پہلے دو دن میں ہی شیئرز اوور سبسکرائب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پہلے دو دن میں ایک ارب دس کروڑ ڈالرز مالیت کے شیئرز فروخت ہوچکے ہیں جس میں مقامی سرمایہ کاروں نے اٹھارہ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز مالیت کے شیئرز خریدے ہیں۔