ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری 2014 جاری کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اپریل 2015 18:57

ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری 2014 جاری کردی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 اپریل 2015 ء) ایف بی آر کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائری برائے سال 2014 جاری کردی گئی ہے۔ ایف بی آر سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کل 1169 پارلینٹیرینز میں سے 1040 پارلیمنٹیرینز نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔

(جاری ہے)

سال 2014 میں وزیر اعظم نواز شریف نے 26 لاکھ 11 ہزار ، عمران خان نے 2 لاکھ 18 ہزار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 22 لاکھ 86 ہزار، ایاز صادق نے 3 لاکھ 27 ہزار 895،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے 51 لاکھ 25 ہزار، شاہ محمود قریشی نے 15 لاکھ 33 ہزار، شیر پاوَ نے 16 لاکھ 88 ہزار، مولانا فضل الرحمان نے 15 ہزار 688 روپے، فاروق ستار نے 89 ہزار 935 روپے، رحمان ملک نے 17 ہزار، پرویز رشید نے 3 لاکھ 13 ہزار، چوہدری نثار نے 16 لاکھ 61 ہزار ، اعتزاز احسن نے 1 کروڑ 24 لاکھ 74 ہزار، شاہد خاقان عباسی نے 22 لاکھ 13 ہزار، سعد رفیق 20 لاکھ 61 ہزار، احسن اقبال نے 1 لاکھ 30 ہزار جبکہ محمود خان اچکزئی نے 15 ہزار 688 روپے ٹیکس ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :